

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ ظاہری حکومتیں جسموں پر حاکم ہوتی ہیں اور امری حکومت ذہنوں اور روحوں پر حاکم ہوتی ہے اگر ایک انسان کے نظام کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ کام تو جسم کے اعضاء کرتے ہیں مگر ان انسانی افعال پر انسان کا ذہن حکومت کرتا ہے اور ذہن پر روح کا امری حکم نافذ رہتا ہے اور امری حکومت کا تصرف ذہن اور روح پر رہتا ہے آپ دیکھیں ایک جج فیصلہ لکھ رہا ہوتا ہے اس کا قلم اس کی انگلیوں کے تصرف میں گردش کرتا ہے اور اس کی انگلیاں اس کے ذہن کے تصرف میں ہوتی ہیں اور اس کا ذہن ایک ٹیلی پیتھی کے عمل کی طرح متصرف اِلٰہی کی انگلیوں میں گردش کرتا ہے اب خود سوچیں کہ اصل فیصلہ کون لکھ رہا ہے ؟اسی طرح رجال الغیب متصرفین اور اہل تکوین کا تصرف ہی پوری دنیا پر جاری ہوتا ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ ہم اس تصرف کو دیکھ یا محسوس نہ کرسکیں لیکن یہ بھی تو ہمارا مشاہدہ ہے کہ ہم اپنے افعال کے اصل فاعل یعنی اپنے ذہن کی حکومت اور تصرف کو بھی تو نہیں دیکھ سکتے اپنے نفس کے تدبر اور حکمرانی کا مشاہدہ بھی تو نہیں کر سکتے جس طرح اس سے انکار عقلاً درست نہیں اسی طرح اس امری حکومت کا انکار بھی مناسب نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار