

Loading content...
یہ فرما کرو ہ فوراً واپس آگئے اور ان کے بعد وائسرائے بھی اپنے محل میں پہنچ گیا جب صبح کو خانسامہ وائسرائے کی Bedtea( صبح کی چائے ) لے کر پہنچا تو وائسرائے ٹیلی فون سن رہا تھا اور اس کے بھائی نے ا سے بتایا کہ آج رات تین بجے انگلینڈ سے ٹیلی فون آیا ہے کہ تم فورا ً ڈھاکہ کا چارج چھوڑو اور دہلی کا چارج سنبھالو اس تبادلے کیلئے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اس پر وائسرائے نے کہا بھائی اس میں میری کوئی کوشش شامل نہیں ہے یہ کسی اور کی مہربانی سے ہوا ہے اور میں نے تو ابھی تک بات بھی نہیں کی ہے یہ باتیں کرنے کے بعد جب اس نے ٹیلی فون بند کیا تو خانسامے کو بیٹھے بیٹھے سلیوٹ کیا اور کہا Thank You Sir یہ سنتے ہی اس کے ہاتھ سے چائے کی ٹرے گر گئی اس نے کہا Sorry Sir اور یہ کہہ کر وہ باہر چلا گیا اب وائسرائے صاحب اس انتظار میں تھے کہ دوبارہ جب وہ چائے لائے گا تو میں اس سے باتیں کروں گا مگر وہ کافی دیر تک نہ آئے جب اس نے پتہ کروایا تو پتہ چلا کہ وہ کہیں غائب ہوگئے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار