

Loading content...
وائسرائے ہند کا واقعہ ہے کہ وہ دہلی میں اپنی Residencyریزیڈنسی میں رہتا تھا اور اس کا ایک بھائی ڈھاکہ میں کمشنر تھا اس وائسرائے کے ہاں ایک مسلمان خانسامہ ( باورچی ) تھا جو اس کا کھانا پکاتا تھا ایک دن وائسرائے کو کسی نے اطلاع دی کہ تمہارا خانسامہ رات بارہ بجے کے بعد باہر چلاجاتا ہے کہیں یہ کوئی جاسوس تو نہیں ہے اس نے جواب دیا کہ یہ آدمی انتہائی دیانت دار ہے مگر میں اسے پھر بھی Watchکروں گا اس رات جب وہ خانسامہ اس کا رات کا کھانا لایا تو وائسرائے ٹیلی فون پر اپنے ڈھاکہ والے بھائی سے بات کر رہا تھا اور وہ اسے کہہ رہا تھا میں ڈھاکہ میں پریشان ہوں تم ملکہ ٔ برطانیہ سے کہہ کر میرا تبادلہ دہلی میں کروا دو ہم دونوں بھائی ایک ساتھ رہیں گے اور وائسرائے اسے بتا رہا تھا کہ تمہارا ڈھاکہ میںرہنا بڑا ضروری ہے اور حکومت برطانیہ کی یہ پالیسی ہے کہ کمشنر ہمیشہ کسی نہ کسی انگریز کو رہنا چاہیے اس لئے تمہارا تبادلہ ناممکن ہے اس کے بھائی نے کہا کہ تم کوشش تو کرکے دیکھو یہ ساری باتیں وہ خانسامہ سن رہا تھا پھر اس نے کھانا لگایا اور وائسرائے صاحب نے کھانا کھایا جب رات ہوئی تو اس نے اپنے خانسامہ کی نگرانی کرنا شروع کردی ، جب رات کے بارہ بجے تو اس نے دیکھا کہ اس کا خانسامہ اس کی کوٹھی کے مین گیٹ کی طرف بڑھ رہا ہے تو وہ فوراً اس کے تعاقب میں چل پڑا وہ خانسامہ اس کے محل سے باہر نکلا اور پرانی دہلی کی طرف چل پڑا کافی گلیوں کے موڑ مڑ نے کے بعد وہ ایک کھنڈر میں پہنچا وائسرائے بھی اس کے تعاقب میں وہاں پہنچا اس نے چھپ کر دیکھا تو وہاں کئی مجذوب اور گلیوں میں بھیک مانگنے والے جمع تھے جونہی ان کی نظر خانسامے پر پڑی تو وہ فوراً تعظیم کو کھڑے ہوئے اس نے انہیں بیٹھنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ آج مجھے جلدی جانا ہے اس لئے احکام فوری سن لو اس کے بعد انہی میں سے کسی فقیر سے کہا کہ تم نے ملک کا فلاں معاملہ اس طرح کرنا ہے دوسرے سے فرمایا کہ تم نے فلاں معاملہ اس طرح کرنا ہے اسی طرح سب کو احکام صادر فرماتے گئے اور آخر میں ایک فقیر سے فرمایا تم آج ہی کمشنر ڈھاکہ کا تبادلہ دہلی میں کردو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار