

Loading content...
ان کے خفیہ اجتماعات اور کانفرنسیںبھی ہوتی ہیں جو ماہ رمضان اور نیمہ ٔ شعبان کی رات کو ہوتی ہیں کیونکہ اس رات بارگاہ ِامامِ وقت میں ملکوت اور روح کا نزول ہوتا ہے اور دنیا کے پورے سال کے مقدّر کے فیصلے ہوتے ہیں امامِ وقت اس رات ایک سال کے شیڈول کا اعلان فرماتے ہیں دنیا کا بجٹ پیش کیا جاتا ہے اور وہ شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف اپنے احکام کے نفاذ کیلئے اپنے سارے عہدہ داروں کو احکامات عطا فرماتے ہیں یہی رات خیر من الف شھر ہوتی ہے اسی رات پوری دنیا کے ارزاق کا فیصلہ ہوتا ہے اور اس پر عمل تو حکومت ِ امری کے عہدہ دار ہی کرواتے ہیں ساتھ ہی انہیں صوابدیدی تصرف بھی ملتا ہے یعنی وہ اپنی مرضی سے اس میں ترمیم کے مجاز بھی ہوتے ہیں کیونکہ وہ ما تشاؤن الا ان یشا اللہ کے مصداق ہوتے ہیں اس لئے وہ بھی اللہ جل جلالہ کی مرضی ہی شمار ہوتی ہے وہ اس مادّی و ظاہری دنیا میں باطنی نگران اور حاکم ہوتے ہیں اور وہ ایک دوسرے سے باطنی طور پر ملتے ہیں ان کی کانفرنسیں ہوتی ہیں کچھ غار حرا میں ہوتی ہیں کچھ غار عتیق میں ہوتی ہیں کچھ میٹنگز قریہ القرعا میں ہوتی ہیں ، سرمن میں ہوتی ہیں وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار