

Loading content...
تصرفِ لدنی عطائے محض ہوتا ہے اور اس کے بھی کئی درجات ہیں یہ اولیائے کرام رحمة اللہ علیھم اجمعین کو حاصل ہوتا ہے اور یہ انہیں یہاں آ کر نہیں ملتا بلکہ ازل سے انہی کے حصہ میں آ جاتا ہے اور اس کے حصول کیلئے کسی ریاضت کی ضرورت نہیں ہوتی ان کے تصرف سے بھی اعلیٰ تصرف متصرفین کا ہوتا ہے جنہیں رجال الغیب بھی کہا جاتا ہے اور انہیں اہل تکوین بھی کہتے ہیں اور یہی حکومت اِلٰہیہ کے اعمال و حکام ہوتے ہیں اور یہی اللہ جل جلالہ کی امری حکومت کی مشینری ہوتے ہیں کیونکہ یہی اس دنیا کا نظام چلاتے ہیں اور یہی اللہ جل جلالہ کے وعدہ ٔ برحق کے موعود ہوتے ہیں کہ جن کے بارے میں اللہ جل جلالہ نے ازل سے وعدہ فرمایا تھا کہ میری اس زمین کے ہمیشہ صالحین وارث رہیں گے یہ علیحدہ بات ہے کہ ہم ان کی حکومت کو محسوس نہ کر سکیں ان کے نظام کو دیکھ نہ سکیں ان کے فعل و عمل کو دریافت نہ کر سکیں ان کے Systemاور تصرف کا ادراک نہ کر سکیں مگر اس زمین کے اصلی وارث و حاکم یہی صالحین ہوتے ہیں اور جو حکومت کوئی تصرف کرتی نظر آتی ہے دراصل وہ ان کے احکام سے تجاوز نہیں کر سکتی -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار