

Loading content...
آج سائنس کہتی ہے کہ فلاں چیز کو استعمال کریں اس میں Iodine آئیوڈین ہے یہ فلاں مرض کیلئے مفید ہے فلاں چیز کو استعمال کریں اس میں Calciumکیلشیم ہے اس میں Phosphorus فاسفورس ہے اس میں Nicotine نیکوٹین ہے یہ فلاں فلاں امراض کیلئے صحت بخش ہیں اب انہیں یہ معلوم نہیں کہ ان چیزوں میں یہ تاثیر کیوں ہے وہ ایک تجربہ کرتے ہیں کہ جس میں یہChemical کیمیکل پائے جاتے ہیں وہ فلاں مرض کیلئے صحت بخش ہے اور جس میں فلاں Chemical کیمیکل پائے جاتے ہیں تو تجربے کے بعد پتہ چلا ہے کہ وہ فلاں مرض پیدا کرتے ہیں مگر انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان تاثیرات کی وجہ کیا ہے اور ان میں یہ تاثیرات کہاں سے آئے ہیں اور ان میں کیوں موجود ہیں اس کیوں کا جواب یہی ہے کہ اس یونیورس Universe میں جو ایٹم تخلیق ہوتے ہیں وہ کسی کیمیاوی تعامل سے پیدا نہیں ہوتے بلکہ اس کائنات میں اسمائے اِلٰہی کا سمندر موجزن ہے جو اس کائنات کے اوّلین عناصر کو تخلیق کرتے رہتے ہیں اور جس خصوصیت کا حامل اسم کوئی ایٹم تخلیق کرتا ہے اس ایٹم میں اس اسم اِلٰہی کے تاثیرات جاری ہوجاتے ہیں اور پھر وہ ایٹم اس اسم اِلٰہی کی تسبیح کرتا ہے کہ جو اس کا باری و خالق ہوتا ہے اور پھر وہ اپنے مربی اسم کی صفات سے متصف ہوجاتا ہے اور اس میں تاثیر پیدا ہوتی ہے اور اس اسم کے ہم مزاج عمل پر تصرف پالیتا ہے اور اسی طرح ساری چیزیں اسمائے اِلٰہی کی تسبیح کرتی ہیں جس سے وہ مخصوص اسم ان میں جاری ہوجاتا ہے اور انہیں تھوڑا سا تصرف مل جاتا ہے یعنی صحت اور سقم کا انہیں اختیار مل جاتا ہے اورایک حکیم یا ڈاکٹر انہی چیزوں سے ادویات بناتے ہیں اور انہیں انسان کے جسم میں داخل کرتے ہیں اور انہی کے تصرف کو اپنے لئے استعمال کرتے ہوئے مریضوں کو صحت دے رہے ہوتے ہیں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار