

Loading content...
ہمارے سامنے تو یہ کہاجاتا ہے کہ اللہ جل جلالہ کے کل ننانوے اسمائے حسنہ ہیں جبکہ اس سے قبل چار سو اسمائے حسنہ مانے جاتے تھے پھر حضرت عبد القادر جیلانی نے باقی اسما کو خارج فرمایا اور 99اسمائے مبارکہ کو صفاتی اسما قرار دیا اور ایک اسم اللہ کو اسم ذات قرار دیا مگر آفاقی لحاظ سے ہمیں اس حقیقت کو سمجھنا چاہیے کہ جتنی چیزیں اس کائنات میں موجود ہیں ان سب کی تعداد سے بھی لاکھوں گنا زیادہ اللہ جل جلالہ کے اسمائے حسنیٰ ہیں اور دنیا کی ہر صنف ہر نوع اور ہر نوع کا ہر فرد اس کائنات کا ہر ذرّہ اللہ جل جلالہ کے ایک نئے نام کی تسبیح کرتا ہے مگر انسان کا شعور ان کے ادراک سے قاصر ہے اسی خالق نے یہ بھی فرمایا کہ ولکن لا تفقھون تسبیھم یعنی ان کی تسبیح کا ادراک نہ ممکن ہے نہ سمجھ آنے والا ہے کیونکہ دنیا کی ہر چیز ایک اسم اِلٰہی کا ذکر کرتی ہے اس کی جاپ کرتی ہے اس لئے اس میں وہ اسم اپنی مکمل تاثیرات کے ساتھ جاری ہوجاتاہے اور جب وہ چیز کسی انسان کے اندر چلی جاتی ہے تو اس کے تاثیرات انسان کے بدن و اعضا پر تصرف کر لیتے ہیں مثلاً سم الفار ہے وہ اسم الیابس کی تسبیح کرتا ہے تو اس میں یہ اسم جاری ہوجاتا ہے اس طرح اس میں موت کے تاثیرات پیدا ہوجاتے ہیں یعنی انسان جب اسے اپنے جسم کے اندر پہنچاتا ہے تو وہ اس پر موت کو جاری کر دیتا ہے اسی طرح کئی ایسے معدنیات ہیں کہ جن کے Molecules کئی ایٹموں سے بنے ہوتے ہیں تو ہر Moleculeکا ہر ایٹم علیحدہ علیحدہ اسمائے حسنیٰ کی جاپ کرتا ہے اس سے اس میں کئی طرح کے تاثیرات آجاتے ہیں جس سے وہ کسی ایک کیلئے مضر اور دوسرے کیلئے مفید ہوجاتے ہیں اس بات کو اگر ہم سائنسی انداز میں بیان کریں تو وہ اس طرح ہوگا کہ جب کوئی خاص عنصر کسی خاص اسم اِلٰہی کی تسبیح کرتا ہے تو اس میں ایک خاص Chemicalکیمیکل پیدا ہوجاتا ہے جو کسی خاص عمل کا حامل ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار