

Loading content...
دوستو! تصرف کے عمومی معنی تو ہیں کسی چیز میں کچھ بڑھانا گھٹانا مگر اصطلاحی معنی ہیں کسی چلتے ہوئے نظام Systemکو روک کر اپنی منشا کے مطابق چلانا تصرف ہوتا ہے مثلاً ایک آدمی مسلسل صحت مند آ رہا ہے اسے ایکدم بیمار کر دینا یا کوئی مسلسل بیمار آرہا ہے اسے ایکدم تندرست کردینا یہ تصرف کی ادنیٰ مثالیں ہیں اسی طرح کے عام اور عادی کاموں کے نظام کو اپنی مٹھی میں لے کر چلانا تصرف شمار ہوتا ہے اور اس کے کئی درجات ہوتے ہیں یعنی جتنا بڑا درجہ ہوگا تصرف کا دائرہ اتنا بڑا ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار