

Loading content...
صالح کے معنی نیک کے نہیں ہیں بلکہ صالح اس شخص کو کہتے ہیں جو اپنے حقوق وفرائض کو ٹھیک ٹھیک پورا کرے جیسا کہ کہا جاتا ہے ھو صالح فی عملہ یعنی وہ اپنے کام کو ٹھیک طریقے سے ادا کرنے والا ہے یا یہ کہا جاتا ہے ھوصالح لکذا یعنی وہ اس کی پوری صلاحیت رکھتا ہے اس کے کرنے کے قابل ہے یا اس کام یا عہدے کی ذمہ داریوںکو نبھانے کی قابلیت رکھتا ہے کیونکہ حکومت اِلٰہیہ کے حکام ذمہ دار افراد ہوتے ہیں اور اپنے فرائض کو نبھانے کی پوری پوری صلاحیت رکھتے ہیں اس لئے انہیں صالحین کہا گیا ہے عام نیک مومنین کو اسی لئے صالح قرار دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے حقوق و فرائض کی درست ادائیگی کرتے ہیں اور انہی کے بارے میں ہم نماز میں کہتے ہیں کہ ایک ہم پر اور رعایا میں سے جو قابل سلام افراد ہیں ان پر ہمارا سلام ہو اور ساتھ جو حکومت اِلٰہیہ کی طرف سے ہم پر حکام مقرر ہیں ان کو بھی ہمارا سلام ہو اور ہم جب تک ان پر سلام نہ کریں ہماری نماز مکمل نہیں ہوتی اور آخری سلام یعنی جو تیسرا سلام ہے وہ ہم ان حکام پر حاکم ذات یعنی قطب الاقطاب غوث الغیوث شہنشاہ ِزمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف و صلوات اللہ علیہ کی خدمت میںعرض کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار