

Loading content...
اور یہ بھی آپ جانتے ہیں کہ اللہ جل جلالہ کے ملک یعنی حکومت اِلٰہیہ کی کوئی حد نہیں ہے وہ ملک لا محدود ہے یہ کائنات ایک لامحدود سمندر کی طرح ہے اور ا س میں ہماری یہ زمین ایک قطرے کے ہزارویں حصے کے برابر ایک علیحدہ آزاد حکومت یا ملک ہے یہاں کا نظام ایک علیحدہ سلطنت کی طرح کا ہے یا یوںسمجھیں کہ اللہ جل جلالہ کے United States System کی ایک علیحدہ State ہے یا اس حکومت ِاِلٰہیہ کا ایک صوبہ ہے اوریہ تو ساری دنیا جانتی ہے کہ کوئی حکومت ایسی نہیں ہوتی جس میں عمال و حکام نہ ہوں وزیر مشیر افسران ادنیٰ و اعلیٰ ماتحت و بالا نہ ہوں- حکومت فردِواحد کا نام نہیں ہوتا حکومت One Man Showہو ہی نہیں سکتی بلکہ ایک پوری مشینری ہوتی ہے جو حکومت کے نظم و نسق کو قائم رکھتی ہے ان کے جملہ عہدہ داروں کے نام ہوتے ہیں کوئی اے سی ہوتا ہے کوئی ڈی سی ہوتا ہے کوئی کمشنر ہوتا ہے یہ عہدے نیچے سے شروع ہوتے ہیں اور اوپر تک جاتے ہیں اسی طرح حکومت اِلٰہیہ کے جو عہدے ہیں ان سے متعلّق جو اسمائے مبارکہ بیان ہوئے ہیں ان میں سے دو اسمائے مبارکہ ہیں قطب الاقطابؐ اور غوث الغوثؐ عجل اللہ فرجہ الشریف
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار