

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ پہرہ صرف حفاظت کیلئے نہیں ہوتا بلکہ اعزاز اور تعظیم کیلئے بھی ہوتا ہے جیسا کہ کسی سربراہ مملکت کو جب گارڈ آف آنر پیش کیا جاتا ہے تو اس کے ساتھ برہنہ تلوار لے کر دو گارڈز چلتے ہیں جو اس کی حفاظت کیلئے نہیں ہوتے بلکہ اس کے اعزاز کیلئے ہوتے ہیں کہ اس سے اس کی عزت و تکریم کا مظاہرہ ہوتا ہے ورنہ ہم مزار قائد پر یا مزار اقبال پر گارڈز کو نہ دیکھتے کیونکہ انہیں تو کوئی خطرہ ہوتا ہی نہیں ہے مگر ان کے مزار پر گارڈز ان کی عزت کے اظہار کیلئے کھڑے کئے جاتے ہیں اسی طرح وہاں بھی سارے معصومین صلوات اللہ علیھم اجمعین تلواریں بے نیام کئے پہرہ دے کراپنی مرکزی ذات معد نِ امامت و نبوّت و رسالت صلوات اللہ علیھا کے جاہ وجلال اور عزت و عظمت کا اظہار فرمائیں گے نہ کہ کسی دشمن کے خوف سے یہ کام ہوگا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار