

Loading content...
کا مظاہرہ ہوگا یہی ساق اللہ ہیں کہ جن پر نظام اِلٰہی کا قیام ہے ان کے سامنے عالمین کو سجدہ ریز کردیا جائے گا اس کے بعد ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا کے مقام کے اظہار کیلئے ان کا خیمہ ٔ وحدانیت اوّلین وآخرین کے سامنے نصب کیا جائے گا اور پھر وہ منظر ساری کائنات دیکھی گی کہ جب تیرہ پاک مع اولاد اطہار علیھم الصلوات و السلام شہنشاہ زمانہ سلطان منصور عجل اللہ فرجہ الشریف سمیت برہنہ تلواریں لے کر ان کے خیمہ ٔ وحدانیت کے گرد پہرہ دینے میں مصروف ہوں گے اس وقت دنیا کو پتہ چلے گا کہ ہاں آج کوئی ذی عزت مستور صلوات اللہ علیھا بھی تشریف لائی ہیں اور ان کا مقام یہ ہے کہ جنہیں لوگ خدا سمجھتے رہے تھے آج وہ ان کے پہرہ داروں میں شامل ہو کر فخر محسوس کر رہے ہیں حتیٰ کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف جب تلوار بلند کرکے فرمائیں گے تو حکم ہو گا کہ یا ایھاالناس غضوا ابصارکم او مجمع ِ اوّلین و آخرین اپنی آنکھیں پیوند زمین کردو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار