

Loading content...
اب جب سلطان منصور عجل اللہ فرجہ الشریف کا زمانہ آئے گا تو پھر سارے سسٹم System بدل جائیں گے اور ان کے زمانے میں نصرت کے ساتھ فتح کو جوڑ دیا جائے گا کیونکہ ظلم و جور کے ڈرامے کا وہی ڈراپ سین ہو گا اور یہی اس کا کلائی میکس Climaxہوگا اس وقت ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا کے نور ازلیہ کو ان کا مقام مل جائے گا اور یہ اس وقت ہوگا جب اس مقام کے ظہور کا وقت آئے گا یعنی جب آٹھ آئمہ ٔ ہدیٰ علیھم الصلوات و السلام اپنے لخت جگر سلطانِ منصور عجل اللہ فرجہ الشریف کا تخت کاندھے پر اٹھا کر اوّلین و آخرین کے سامنے آسمان سے نازل ہوں گے تو دنیا دیکھے گی گیارہ اماموں میں سے صرف انہی اماموں نے تخت کو اٹھایا ہوا ہے کہ جنہیں کسی نہ کسی مسلک کے لوگوں نے اللہ مانا ہے ان کے کاندھے پر عرشِ اِلٰہیہ ہوگا اس پر سلطان منصور عجل اللہ فرجہ الشریف جلوہ افروز ہوں گے اور پھر وہ تخت اوّلین و آخرین کے سامنے موزوں کیا جائے گا اور اس وقت یوم یکشف عن سا قٍ و ید عون الی السجود فلا یستطیعون
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار