

Loading content...
دوستو یہ تو ہم سوچ ہی نہیں سکتے کہ شہنشاہ وفا علیہ الصلوات و السلام کا معیارِ معرفت ان کنیزوں سے نعوذباللہ کم تھا- بات وہی ہے کہ جو میںنے پہلے عرض کی تھی کہ جو نا واقف ِسرِّحق ہے اس کی تکلیف ِ شرعی اور ہے اور جو واقف ِسرِّ حق ہوتے ہیں ان کی تکلیف ِ شرعی اور ہوتی ہے ، ناواقف ِراز ِاِلٰہی کیلئے یہ بات عین دین ہے کہ وہ اپنے مالک کی خیر میں ان کے حکم سے صرف نظر کر لے مگر واقف ِ اسرار ِ اِلٰہی کیلئے اطاعت کلّی ہی نصرت ہوتی ہے اور یہ وضاحت میں پہلے کرچکا ہوں کہ پاک خاندان علیھم الصلوات و السلام کا ہر فرد واقف ِ اسرارِ اِلٰہی ہوتا ہے اس لئے ان کے کسی بچّے نے بھی ایسا قدم نہیں اٹھایا حتیٰ کہ جناب فضہ سلام اللہ علیھا کا معیار ِمعرفت جناب وہب کی والدہ ٔ ماجدہ سلام اللہ علیھا سے اور نصیبہ خاتون سلام اللہ علیھا سے لاکھوں گنا زیادہ بلند تھا اس لئے انہوں نے بھی یہ قدم نہیں اٹھایا کیونکہ وہ بھی حرم اطہر میں رہتے ہوئے واقفِ اسرارِ اِلٰہیہ ہو چکی تھیں اس لئے انہوں نے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا اور نہ ہی کسی دوسرے پاک فرد علیہ الصلوات و السلام نے یہ قدم اٹھایا ہے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہاں نصرت یہ ہے کہ جس سے مقصد میں کامیابی ہو اور مقصد وہاں مظلومیت تھا-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار