

Loading content...
ہنگامہ ٔ مظلومیت کا نام ہی کامیابی تھا فتح کا نام شکست تھا وہاں تو فتح سے بہت اونچا مقام ِکامیابی سامنے تھا کیونکہ دشمن جسے احساس شکست سمجھ رہا تھا وہ مقام صبر تھا اوراس مقام کو پانا بڑی ہمّت کا کام تھا با اختیار ہوتے ہوئے ہر ظلم کو ہنس کر قبول کرنا معمولی بات نہیں ہے تیر کھا کر دشمن کو مرحبا کہنے کیلئے بہت بڑے حوصلے اور ہمّت کی ضرورت ہوتی ہے مگر نصرت کیلئے آنے والے اس بات سے بے خبر تھے کہ کامیابی کیا ہے ؟ اگر کامیابی فتح میں ہوتی تو ان ملکوت میں سے صرف ایک کو اجازت دے دی جاتی یا پھر اپنے اختیار ات کی ایک ہلکی سی جھلک دکھاتے تو فتح کی دیوی ان کی نعلین کے سامنے سجدہ ریز ہوتی مگر وہاں اتنے طاقتو ر ناصرین کی نصرت کو ٹھکرایا جا رہا ہے اور دوسری طرف اس کامیابی کے مفہوم کو جھولے میں سویا ہوا ایک کمسن شہزادہ سمجھ کر جب زبانِ حال سے لبیک یا ابتاہ کہتا ہے تو اس کی نصرت قبول کرلی جاتی ہے ؟ اور انہیں میدان میں لایا جاتا ہے کہ یہ ہمارا سب سے بڑا جانباز ناصر ہے یہ اتنا بڑا ناصر ہے کہ اسے سب سے آخر میں لایا جارہا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار