

Loading content...
ان کے بعد جن و انس کی تخلیق ہوئی کہ جنہیں مکمل سے کچھ کم اختیار دیا گیا تھا لیکن انہیں عرفان کا مکمل اختیار دیا گیا اور اس کی سرشت اور فطرت میں شوقِ عرفان اور تلاش کا جذبہ فیڈ Feedکردیا گیا تھا اس لئے ہم دیکھتے ہیں کہ ماضی کا انسان کبھی پتھروں کی پوجا کرتا تھا کبھی چاند ستاروں کی کبھی پہاڑوں کی اور کبھی اشجار کی الغرض مظاہر فطرت میں سے کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ جس کی انسان نے پوجا نہ کی ہو دراصل یہ سب کچھ اس سے وہ فطری جذبہ ہی کروا رہا تھا کہ جو اس کی سرشت میں فیڈ Feedکردیا گیا تھا اس کی مثال ایسی تھی جیسے ایک اندھا ایک بہت بڑے کباڑ خانے میں بیٹھا ہو ا ہو اور اس کمرے میں ہر طرف کباڑ کا سامان بکھرا ہوا ہو اور اچانک وہ ایک بہت ہی دلکش خوشبو محسوس کرے اور وہ اسے تلاش کرنے کیلئے چل پڑے مگر اسے کچھ دکھائی نہیں دیتا وہ ایک قدم چلتا ہے تو کسی چیز سے ٹکرا کر گرجاتا ہے پھر وہ وہاں سے اٹھتا ہے تو دوسری چیز پر گرجاتا ہے بس اسی طرح یہ اندھا انسان اپنے محبوبانِ ازل کی جستجو میں کبھی پتھروں پر گرا کبھی درختوں پر گرا اور کبھی پہاڑوں پر گرا اور سارے سمجھتے رہے کہ یہ ان کی پوجا کر رہا ہے حالانکہ یہ اس کے سفر کا ایک حصہ تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار