

Loading content...
جب یہ سلسلہ چل نکلا تو انوار ِمعصومین علیھم الصلوات و السلام تک نوبت پہنچی اور پھر ان کے عرفان کیلئے معصومین ہی کو خلق فرمایا گیا کیونکہ معصومین کا عرفان معصومین ہی کو حاصل ہو سکتا تھا اس لئے فرشتوں کی تخلیق کا سلسلہ شروع ہوا اس میں ملکوت و قدسیان و کروبیاں کو خلق فرمایا گیا لیکن ان میں ایک خامی تھی وہ یہ کہ ان کا عرفان اختیاری نہ تھا بلکہ اجباری تھا یا اضطراری و تفویضی تھا اب اس مقام پر یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ اگرکوئی ذی عقل و ذی شعور و خود مختار مخلوق خلق کی جائے اور اس کی فطرت میں خواہش ِعرفان و تلاش ِمحبوب کا جذبہ رکھ دیا جائے تو کیا وہ ان پاک انوار اطہار علیھم الصلوات و السلام کے عرفان کی خواہش مند ہوگی یا نہیں-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار