

Loading content...
اسی طرح یہ سلسلۂ عرفان و وجدان شروع ہوا اور ان کے فوراً بعد نور سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اور ان کے نور سے نور امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام نے جامۂ نمود کو زینت بخشی مگر یہ قبل بعدِ زمانی کے اعتبار سے ایک سیکنڈ کے اربویں حصے سے بھی لاکھوں گنا کم میں تھا یا ایک حسّی مثال سے سمجھا جائے تو یوں ہوا کہ جیسے بجلی کا سوئچ آن ہونے اور بلب کے روشن ہونے کا دورانیہ ہوتا ہے بس اسی طرح یہ سب کچھ ہوگیا اور وہ اتنے کم وقت میں ہوا کہ وقت بھی اسے دریافت نہیں کر سکتا گویا سب کچھ ایک ہی وقت میں ہوگیا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار