

Loading content...
اس مسئلے کا واحد حل یہ تھا کہ وہ اپنی ہی ذات کے نور سے کوئی نور مشتق فرمائے کیونکہ اس کے نور کے علاوہ کوئی اس کا عرفان پا نہیں سکتا اب جو نور اس کے نور ِ ذات سے ایجاد ہو وہ ظاہرا ً اس سے جدا بھی ہو اور باطناً اس سے متّصل بھی ہو دیکھنے میں وہ جدا بھی ہو اس کا غیر بھی نظر آئے مگر حقیقتاً اس کا اپنا ہی نور ہو اگر اس کا اپنا نور نہ ہو گا تو اس کا عرفان حاصل نہ کر سکے گا کیونکہ اس کا کلّی غیر یہ صلاحیت پا نہیں سکتا اس طرح وہ اسے اپنی ذات کی دریافت یا وجدان نہ دے سکے گا یعنی وہ چاہتا یہ تھا کہ وہ خود کو دریافت بھی کرا لے اور اس میں دوئی کا تصور بھی پیدا نہ ہو -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار