

Loading content...
کیونکہ اس کائنات اور اس میں جو موجودات ہیں جو انواع و اجناس ِمخلوق ہیں ان میں سے کوئی ایک نوع بھی ایسی نہیں ہے کہ جو اللہ جل جلالہ کا کماحقّہ عرفان حاصل کر سکے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر جن و انس میں سے کسی کو خالق کا عرفان حاصل ہوجائے تو وہ اللہ اللہ ہی نہ رہے گا کیونکہ عرفان کا تعلّق مشاہدے سے ہوتا ہے اور مشاہدہ اِلٰہی ہوجائے اور وہ اللہ انسان کو کسی طرح بھی نظرآ جائے تو وہ وہ نہ رہے گا دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ انسان ہو یا کوئی اس سے اعلیٰ مخلوق ہو کسی میں بھی یہ صلاحیت و قابلیت و استعداد موجود ہی نہیں ہے کہ وہ اللہ جل جلالہ کا کماحقّہ عرفان حاصل کر سکے یہ تو انسان کیلئے امر محال ہے سچ تو یہ ہے کہ اللہ جل جلالہ کا عرفانِ ِذات خود اس کی اپنی ذات کے سوا کسی کو ہو ہی نہیں سکتا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار