

Loading content...
کربلا میں جو کچھ ہوا یہ بھی ایک نصرت کا عمل تھا یہ جو کہاجاتا ہے کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات و السلام کسی کا فدیہ بنے ہیں یہ تصور درست نہیں ہے کیونکہ جناب اسماعیل علیہ السلام کا انہیں فدیہ قرار دینا ان کے خلاف شان ہے کیونکہ مالک کبھی اپنے مملوک کا صدقہ نہیں بن سکتا بلکہ کوئی جزو کل کا صدقہ و فدیہ تو ہو سکتی ہے مگر کوئی کل کسی جزو کا فدیہ یا صدقہ نہیں بن سکتا اس لئے امام مظلوم علیہ الصلوات و السلام اپنی کسی جزو کا فدیہ و قربانی نہیں بنے بلکہ وہ کل سے تعلّق رکھتے ہیں اور آلِ توحید علیھم الصلوات و السلام سے تعلّق رکھتے ہیں اور انہوں نے اگر قربانی دی ہے تو اپنی کل پر دی ہے کہ جس کا وہ جزو تھے اور وہ کل توحید ذات ہو سکتی ہے یا ملکہ عصمت وحدانیة الکبریٰ صلوات اللہ علیھا ہو سکتی ہیں کیونکہ ان کے نور کا اصل وکل وہی ذوات ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار