

Loading content...
تیسری وجہ یہ بھی ہے کہ اوّلین و آخرین کا آخر شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت میں کھڑا ہوجانا شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے بھی باعث احتشام ہوگا اگرچہ انہیں نصرت کی ضرورت نہ بھی ہوتب بھی انبیا و مرسلین علیھم السلام کا بے نیام تلواریں لے کر ان کے ساتھ چلنا یا ان کے گرد و پیش رہنا ان کی شاہی اور عظمت و جلالت کے قیام کیلئے اور ان کے رعب اور وقار میں اضافے کا باعث بن جائے گا جیسا کہ جب کوئی سربراہ مملکت اپنی ہی فوج سے گارڈ آف آن لیتا ہے تو اس وقت اس کے ساتھ کئی فوجی تلواریں بے نیام کر کے آگے پیچھے چلتے ہیں یہ اس کی حفاظت کیلئے نہیں ہوتا بلکہ اس کے جاہ جلال میں اضافہ کیلئے ہوتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار