

Loading content...
جہاں حکم امام علیہ الصلوات و السلام ہمارے مزاج نفس امّارہ کے خلاف ہے وہاں اس کی تعمیل واجب ہے مثلاً روزے کا حکم ہے، نماز کا حکم ہے، جملہ اعمال صالحہ کا حکم ہے، مالی واجبات کا حکم ہے یہ سب ہماری ذات سے متصادم ہیں اس لئے ان پر تعمیل واجب ہے اور نافرمانی یا حکم کی خلاف ورزی ہلاکت ہے ، اسی سے آگے خود استنباط کیا جا سکتا ہے یعنی جن لوگوں نے ماورائے احکام فرائض کو پہچانا ہے انہوں نے ایک طرح سے دنیا اور عقبیٰ دونوں کو امام ِوقت کی محبت اور عشق میں داؤ پر لگا دیا کیونکہ وہ بھی یہ سمجھتے تھے کہ امام وقت کے حکم کی خلاف ورزی باعث ہلاکت ہے مگر انہوں نے جنت کو خیر باد کہہ دیا اور جہنّم کو بھی گلے سے لگا لیا اور اپنے امام وقت کی خیر اور جانثاری پر عمل کیا کیونکہ ایک طرف ان کی اپنی خیر تھی دوسری طرف ان کے خیال کے مطابق ان کے امام کی خیر تھی سو اس پر انہوں نے اپنی دنیا و عقبیٰ کی خیر کو پس پشت ڈال دیا اور مالک کی خیر کو سامنے رکھا تو انہیں ایک کمال ترک کی وجہ سے ملکوت عرش سے بھی اونچا مقام عطا ہوا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار