

Loading content...
اس واقعہ سے میں ایک نکتہ عرض کرتا چلوں کہ جب اس کا بیٹا بھاگنے لگا تو اس نے اتنا شدید ایکشن Actionکیوں لیا ؟ اس کی کیا وجہ تھی ؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ کائنات کی ہر شریف زادی کو اپنی عصمت بہت عزیز ہوتی ہے- یہاں یہ سوال نہیں تھا کہ بیٹا جہنّم میں جائے گا بلکہ یہاں اس خاتون کو خطرہ لاحق ہوا تھا کہ اس کی اپنی عصمت پر حرف آئے گا اور آنے والی نسلیں کہیں گی کہ اگر حلال زادہ ہوتا تو نہ بھاگتا- بھاگنے والے تو بھاگ بھاگ کر اپنا نسب بیان کر رہے تھے مگر یہ ثابت کرنا چاہتی تھی کہ جس طرح عصمت ِمریم سلام اللہ علیھا پر شک کرنا کفر ہے اسی طرح میری عصمت کا گواہ بھی یہی بیٹا ہے اور میں بھی جناب مریم سلام اللہ علیھا سے کم نہیں ہوں اس کا زندہ بیٹا اس کی عصمت کا گواہ تھا اور میرا یہ خون میں ڈوبا ہوا بیٹا بھی زندہ ہے اور میری عصمت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار