

Loading content...
جنگ اُحد ہے، ایک خاتون ہے جس کا اسم گرامی نصیبہ بنت کعب سلام اللہ علیھا ہے، بڑے بڑے اصحاب بھاگ رہے ہیں حتیٰ کہ اس کا بیٹا بھی بھاگتا ہے یہ تلوار لے کر بیٹے کے سامنے آ جاتی ہے کہ تم بھی اپنے آقا کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہو اگر اس حالت میں بھاگو گے تو تمہیں میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا تمہیں شرم نہیں آتی ؟ ماں کے احساس دلانے پر بیٹا پھر واپس لوٹا اور ایسی جنگ کی کہ دشمن بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکا تا اینکہ اس نے اپنی جان آقا کی نعلین پر قربان کر دی پھر یہی والدہ خود تلوار لے کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گرد پھرنے لگی ، چھتیس زخم حبیب خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکی نصرت میں سینہ پر کھائے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار