

Loading content...
اب آپ نے دیکھ لیا کہ جمادات سے ملکوت تک سارے انواع عالم امر امام علیہ الصلوات و السلام کی زنجیر میں جکڑے ہوئے ہیں- اُدھر جملہ انواع عالم ہیں اِدھر ایک خاتون ہے- جوان بیٹے کی قربانی دے چکی ہے مگر نصرت کی حسرت ابھی باقی ہے- امام مظلوم علیہ الصلوات و السلام امر فرماتے ہیں جہاد نہ کرو، شریعت دامن گیر ہے کہ عورت پر جہاد حرام ہے، اللہ حکم دے رہا ہے کہ عورت پر جہاد ساقط ہے، حجتّ خدا منع فرما رہے ہیں کہ جہاد نہ کرو، مگر وہب کلبی کی والدہ ماجدہ بی بی قمر سلام اللہ علیھاعرض کرتی ہیں کہ مالک آپ جانیں اور آپ کا دین جانے، ہمارا دینِ عشق تو یہی کہتا ہے کہ آقا کی نعلین پر جان قربان کر دو ، سو قربان ہو گئی -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار