

Loading content...
حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے دراز گوش یافور کو حکم دیتے ہیں کہ فلاں صحابی کو بلا لاؤ یہ نہیں بتاتے کہ وہ کہاں ہے مگر وہ نہ راستہ بھولتا ہے نہ کسی سے پوچھتا ہے اسی صحابی کو جا کر بلا لاتا ہے- بالم باعور کا گدھا ہے تو اسے یہ کسی نے نہیں بتایا کہ یہ جناب یوشع بن نون کے خلاف دعا کرنے جا رہا ہے حالانکہ بالم باعور دین موسیٰ علیہ السلام پر قائم تھا اور بہت بڑا عالم بھی تھا اسمِ اعظم اسے عطا ہوا تھا ، جب یہ مراقبہ کرتا تھا تو اس کی نگاہ عرش تک جاتی تھی مگر بادشاہ کے کہنے پر جناب موسیٰ علیہ السلام کے وصی جناب یوشع بن نون علیھما السلام کے خلاف نکل کھڑا ہوا اور ان کے لشکر کو بد دعا دینے پر تیار ہو گیا مگر گدھے نے جانے سے انکار کر دیا جب مارا پیٹا گیا تو بتا دیا کہ جان دے سکتا ہوں مگر نبی کے خلاف جو دعا کرنے کو جا رہا ہے اسے نہیں لے جا سکتا اسے اتنا مارا گیا کہ وہ مر گیا مگر ایک قدم نہ اٹھایا کہ اسے امر نہیں تھا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار