

Loading content...
خود امام مظلوم علیہ الصلوات و السلام پر تیروں اور تلواروں کی بارش ہوئی خنجر سے شہید کیا گیا باقی آئمہ اطہار علیھم السلام کو بھی زہر سے شہید کیا گیا یہ سب کام جمادات نے کیا اور وہ ان کے امرکے تحت کیا حالانکہ بعض علماء نے لکھا ہے کہ جب پہلی مرتبہ امام مظلوم علیہ الصلوات و السلام پر کربلا میں تیروں کی بارش ہوئی تو ہر تیر آ کر فضا میں معلق ہو جاتا تھا اور اتنے تیر فضا میں معلّق تھے کہ معلوم ہوتا تھا جیسے چاند کے گرد ہالہ ہو، کوئی تیر قریب نہیں آیا ایک خاص فاصلہ پر ہر تیر رک گیا اور ہر تیر کی زبان سے یہ گفتگو ہوئی کہ آقا ہمارے لئے کیا حکم ہے کیا ہم واپس اپنے چلانے والے کے جگر میں اتر سکتے ہیں؟ کیا ہمیں آپ کی نصرت میں کام کرنے کی اجازت ہے؟ تو امام علیہ الصلوات و السلام نے فرمایا کہ تم زمین پر گر جاؤ-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار