

Loading content...
دوسرا وہ منصور ہوتا ہے کہ جو کسی کا اعزازاً مددگار بنتا ہے وہ اکیلا ہونے کے باوجود اپنا مقصد حاصل کر تو سکتا ہے مگر کچھ لوگوں کو اعزاز دینا چاہتا ہے یعنی وہ چاہتا ہے کہ اس کی مدد سے کسی کو کچھ مل جائے اس لئے وہ اپنے ناصر بناتا ہے درحقیقت اسے انصار کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ مددگاروں کو اس کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اس کی مدد میں انہیں کچھ نہ کچھ مل سکتا ہے ، جیسا کہ خالق نے جہاں بھی مدد طلب کی ہے تو وہ منصور مجبور نہ تھا اسی طرح پاک خاندان صلوات اللہ علیھم اجمعین نے جہاں جہاں نصرت طلب کی ہے وہاں ان کا مقصد یہ تھا کہ ہماری مدد کر کے کچھ لوگوں کا بھلا ہوجائے ورنہ وہ نصرت لینے پر مجبور نہ تھے بلکہ وہ سارا کام تنہا کر سکتے تھے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار