

Loading content...
ویسے بھی دنیا کا دستور ہے اولاد کی مدد کرنا بزرگوں پر لازم ہوتا ہے اور ساری دنیا کے بزرگ اولاد کی مدد کرتے ہیں مالی مدد بھی کرتے ہیں جانی مدد بھی کرتے ہیں کوئی اس پر کبھی بھی اعتراض نہیں کرتا یہاں بھی اعتراض کی گنجائش نہیں تھی کیونکہ یہ ان کے آخری لخت جگر ہیں- یہ ان کے سارے پاک گھر کا کلّی سرمایا ہیں اور یہ بقیة الانبیا عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں یہ بقیة الاولیا و بقیة الاوصیا عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں اور اپنے بقیے کی حفاظت کرنا اان کی نصرت کرنا قطعی ان کے خلاف شان نہیں ہے-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار