

Loading content...
ابلیس کے ساتھ جو آخری جنگ ہونا ہے اس کے بارے میں شہنشاہ معظم صادق آل محمد علیہ الصلوات و السلامنے فرمایا گویا ہم دیکھ رہے ہیں کہ لشکر حق ابلیسی لشکر سے پسپا ہو رہا ہے اور ان کے لشکر کے جوانوں کی ایڑیاں دریا ئے دجلہ کے پانی سے تر ہو رہی ہیں اور ابلیسی فوج کے حوصلے جوان ہوتے جا رہے ہیں اس وقت اچانک ابلیس ایک چیخ مارے گا اور ساری فوج کو بھاگنے کا حکم دے گا اس کے ساتھی اور سالاران ِلشکر اس سے کہیں گے تیرا دماغ تو خراب نہیں ہوگیا ؟ اب جبکہ ہم فتح پانے والے ہیں تو ہمیں فرار کا حکم دیتا ہے ؟ وہ ملعون کہے گا کہ جو کچھ میں دیکھ رہا ہوں وہ تم نہیں دیکھ رہے ذرا آسمان کی طرف نگاہ کرو- جب وہ آسمان کی طرف نگاہ کریں گے تو دیکھیں گے کہ اس وقت شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لشکر ملکوت کے ساتھ آسمان سے نازل ہو رہے ہوں گے اور ان کے ہاتھ میں آتشیں تلواریں ہوں گی جنہیں دیکھ کر لشکر ِ ابلیس کی کمر ٹوٹ جائے گی اور سب بھاگنے کی کوشش کریں گے اور شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آ کر اپنے پاک بھائی کی مدد فرمائیں گے اور لشکر ِ ابلیس کے ساتھ جنگ میں بذات خود شریک ہوجائیں گے- اس وقت ابلیس بھاگے گا اور بیت المقدّس میں پناہ لے گا اور وہاں جاکر شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلماس کی گردن مار دیں گے اور اس دن قائم آل محمد عجل اللہ فرجہ الشریف کی ابدی حکومت قائم ہوجائے گی-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار