

Loading content...
بات یہ ہے کہ جب شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا خروج ہوگا تو ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا علیھم السلام ان کی نصرت کیلئے دنیا میں واپس بلائے جائیں گے اور چونکہ شہنشاہ امیر المومنین علیہ الصلوات و السلامنے جملہ انبیا علیھم السلام کی مدد فرمائی ہوئی ہے لیکن آج تک کسی نبی و رسول نے ان کی مدد نہیں کی چنانچہ انہیں یہ موقعہ دیا جانا ہے اور وہ بھی ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے زمانے میں کہ جب چہاردہ معصومین علیھم الصلوات و السلام بھی آپ کی نصرت کیلئے تشریف لائیں گے اور اس وقت جو آخری جنگ ہے وہ دریائے دجلہ کے کنارے ابلیس کے ساتھ ہونا ہے اور اسی دن کو یوم وقت معلوم کہا گیا ہے اس دن سارے انبیا علیھم السلام امیرالمومنین علیہ الصلوات و السلامکے ہمرکاب ہوں گے اور اس دن شہنشاہ معظم کے دست ِمبارک میں شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا لواء الحمد ہوگا اور وہ اس طرح اپنے آخری بیٹے کی نصرت کیلئے تشریف لائیں گے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار