

Loading content...
جب ہم سیاسی لیول پر دیکھتے ہیں تو کوئی مذہبی جماعت کسی نہ کسی ملک کی امداد کے بغیر چلتی ہوئی نظر نہیں آتی کوئی امریکہ سے مدد لے رہا ہے کوئی سعودی عرب سے تو کوئی ایران سے کوئی کویت سے تو کوئی ہندوستان سے مدد لے کر اپنے مذہب کی دکان چمکا رہا ہے اور جو غیر ملکی امداد سے محروم ہیں وہ اپنی محرومی پر نوحہ خوان نظر آتے ہیں اب ان سے یہ کون پوچھے کہ امریکہ کے یہودیوں سے مدد مانگنا تو جائز ہے اور امیر المومنین اور ان کے پاک خاندان علیھم الصلوات و السلام سے مدد مانگنا جائز نہیں ہے تو آخر کیوں؟ یہ آپ کا دہرا معیار کیا ہے ؟ کہیں یہ ڈبل سیٹنڈرڈ Double Stanard محمد و آل محمد علیھم الصلوات و السلام سے دشمنی کی وجہ سے تو نہیں ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار