

Loading content...
بات یہ ہے کہ جب کسی انسان کا کوئی مقصد سامنے ہوتا ہے تو انسان اس کیلئے جد و جہد کرتا ہے گویا وہ ایک جنگ کر رہا ہوتاہے ماحول اور مانعین کے ساتھ لڑ رہا ہوتا ہے اس کی جنگ علمی ہوتی ہے یا حربی ، قلمی ہوتی ہے یاعملی ، گرم جنگ ہوتی ہے یا سرد ، اپنے آپ سے ہوتی ہے یا اپنے غیر سے ، بہر حال اس کی ایک جنگ ہی ہوتی ہے اور وہ اپنے مقصد کے حصول کیلئے مصروف پیکار ہوتا ہے اب اس میں کئی صورتیں ہوتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار