

Loading content...
ایک صاحب کہنے لگے کہ ہمیں شہنشاہ معظم صلوات اللہ علیہ سے مدد نہیں مانگنا چاہیے کیونکہ یہ شرک ہے، میں نے یہی آیت تلاوت کی اور یہی دلیل بھی دی اور ان کے اپنے عمل کی طرف توجہ بھی دلائی کہ آپ تو ہر کسی سے اپنے درس کیلئے مدد مانگتے ہیں اس پر انہوں نے فرمایا قریب اور زندہ سے مدد مانگنا شرک نہیں ہے ہاں اہل قبر سے کچھ مانگنا یا کسی بعید سے کچھ مانگنا شرک ہے ، میں نے ان سے گزارش کی کہ جناب آپ نے بجا فرمایا ہے مگر آپ شرک کی تعریف بھی تو دیکھیں کہ شرک تو ہے اللہ کی صفات یا ذات میں کسی کو شریک کرنا اور اللہ کی صفات خود دیکھ لیں وہ فرماتا ہے کہ وہ حی و لایموت ہے اور وہ فرماتا ہے کہ نحن اقرب الیہ من حبل الورید یعنی اللہ زندہ بھی ہے اور قریب بھی ہے اب اگر حقیقی شرک سے بچنا ہے تو کسی زندہ اور قریب سے مدد نہ مانگیں- کسی مردہ اور بعید سے مدد مانگنا کوئی بے فائدہ کوشش تو کہی جا سکتی ہے مگر شرک نہیں کہلائی جا سکتی- ہاں یہ اس وقت شرک قرار پائے گی جب آپ اللہ کو نعوذ باللہ مردہ اور بعید قرار دیں تب یہ مدد مانگنا شرک ہوگی اور سچ تو یہ ہے کہ ہم تو ویسے بھی خاندان پاک کے جملہ افراد اطہار علیھم الصلوات و السلام کو حی و قریب سمجھتے ہیں -ہمارے شعار میں سے ہے کہ ہم جو عریضہ لکھتے ہیں اس میں تو ہم جناب حسین بن روح تو کیا سارے نواب اربعہ کو حی و مرزوق و قریب سمجھ کر عریضے سپردِ دریا کرتے ہیں اس لئے آپ کے شرک کی تعریف میں یہ مدد مانگنا بھی نہیں آتا آگے آپ کی مرضی-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار