

Loading content...
اعانت کا جو لفظ ہے اس میں اضافے اور وسعت کا کوئی تصور موجود نہیں ہوتا- اعانت، معاون، تعاون، استعانت جیسے الفاظ کا بنیادی تصور کسی کے ساتھ مل کر ہاتھ بٹانا اس کو Assist کرنا Cooperate کرنا ہے یعنی کوئی آدمی کسی بھاری چیز کو اٹھا رہا ہومگر وہ اکیلے آدمی سے نہیں اٹھ رہی تو کوئی اس کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور وہ چیز اٹھوا کر اس کے سر پر رکھوا دیتا ہے، یہ تعاون ہے- کوئی آدمی ایک کام کرتا ہے اور وہ اسے ختم نہیں کر سکتا یا اسے وقت پر ختم نہیں کرسکتا اور وہ کسی کو تنخواہ پر رکھ لیتا ہے تاکہ وہ اس کے ساتھ کام کروائے تو وہ اس کا معاون ہوتا ہے- اسی لئے کمشنر ز کو حکومت اسسٹنٹ کمشنر دیتی ہے کہ وہ ان کے کام میں معاون ہوں مگر اس میں وسعت کا کوئی تصور نہیں ہوتا بلکہ ساتھ دینے کا تصور ہوتا ہے جیساکہ اللہ نے فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار