

Loading content...
جیسا کہ کلام اِلٰہی میں فرمایا گیا ہے و یمددکم باموال و بنین یعنی ہم نے ان کے اموال میں وسعت دی اور اولاد میں بھی وسعت دی کیونکہ یہ وسعت ایک طرح سے ان کی امداد بھی تھی اس لئے عام معنی امداد کے لئے جاتے ہیں کہ ہم نے ان کی اولاد اور مال کے ذریعے امداد فرمائی لیکن مدد ہر اس امداد کو کہتے ہیں کہ جس میں اضافے یا وسعت کا تصور ضرور موجود ہو جیسا کہ جب آدمی کسی سے جنگ کر رہا ہوتاہے اور اسے اپنے مددگار کم نظر آتے ہیں یا کافی نظر نہیں آتے تو وہ اپنے دوستوں سے مدد کی اپیل کرتا ہے اور کہتا ہے کہ تم اپنے چار آدمی لے کر میری مدد کرو یعنی میرے مددگاروں میں اضافہ کردو- اسی مفہوم کو اللہ جل جلالہ نے بھی بیان فرمایا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار