

Loading content...
قارئین کرام! ڈاکٹر صاحب کے خطبات کی تجمیع کا کام بھی میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اس سے قبل میں ایک جلد مکمل کر چکا ہوں اور اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آج اسمائے مبارکہ پر مبنی خطبات کی دوسری جلد آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں اور یہ تو نہیں بتا سکتا کہ اس موضوع پر کتنے مجلّدات آپ کے سامنے پیش کر سکوں گا ہاں اتنا تو یقینی ہے کہ 600 سے زیادہ اسمائے مبارکہ ہیں اور ایک جلد میں تقریباً پچیس خطبات لا رہا ہوں اور کئی اسمائے مبارکہ ایسے بھی ہیں کہ جن پر ڈاکٹر صاحب نے دو دو تین تین خطبات بھی دئیے ہیں اور کئی اسمائے مبارکہ تو ایسے بھی ہیں کہ جن پر آپ نے چودہ خطبات تک دئیے ہیں اس لئے مجلّدات کی تعداد کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی- ہاں اندازہ ہے کہ ان کی تعداد تیس سے زیادہ ہوگی اور اسمائے مبارکہ کے علاوہ جو خطبات ہیں انہیں بھی میں جمع کر رہاہوں ان کتب کی تعداد کے بارے میں بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا- ہاں ایک کتاب اس سے قبل آپ کے سامنے آچکی ہے جس میں توحید اور خاندان تطہیر صلوات اللہ علیھم اجمعین کے مابین جو تعلّق ہے اس میں اس مقدّس رشتہ کو واضح کیا گیا ہے- امید ہے اس علمی پس ماندگی کے دور میں ان کتب کا وجود نعمت عظمیٰ سے کم نہیں ہوگا اب میں آپ اور اس کتاب کے درمیان زیادہ دیر حائل نہیں رہنا چاہتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار