

Loading content...
کیونکہ سرکار کی طرف سے پاک خاندان علیہ الصلوات و السلام کو وارث قرار دیا جا چکا تھا اس لئے وراثت کی آیت میں جمع کے صیغے لائے گئے کہ ہم سب وارث ہوئے اور جہاں یہ فرمایا گیا ہے کہ فلاں چیز کا اللہ وارث ہوا تو وہ وراثت اس طرح تھی کہ وہ ایک طرح سے تو مالک ہی تھا مگر جب اس کے ورثاء کو دنیا کی ظاہری وراثت بھی منتقل ہوئی تو اس نے ہم کہہ کر ان کی شرکت فی الوراثت کا اعلان بھی فرمادیا اور سب سے آخر میں جب سارے ظالمین سے صحن ہستی کو پاک کیا جائے گا تو اس وقت پھر شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اس پر مالک و متصرف و وارث قرار پائیں گے اور اللہ جل جلالہ کا اس گھر سے کچھ ایسا قریبی تعلق ہے کہ وہ ان کی ہر بات کو اپنی ذات کی طرف منسوب فرماتا رہتا ہے جیسا کہ یہ پتھر ماریں تو وہ کہتا ہے کہ میں نے مارا ہے اور یہ کسی کو فی النار کریں تو وہ فرماتا ہے کہ میں نے فی النار کیا ہے اس لئے جب ان کی حکومت کا قیام ہوگا تو وہ اس کے بارے میں فرماتا ہے وہ اللہ کی حکومت ہوگی اور اس وقت اس زمین کا وارث اللہ ہی ہوگا حالانکہ وہ حکوت ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی ہوگی اور انہیں اللہ کا وارث قرار دیا جائے گا اور ان کی وراثت بھی بلا واسطہ نہیں ہے بلکہ وہ حقیقتاً اپنی جدہ طاہرہ صلوات اللہ علیھا کے حوالے و واسطے سے وارثِ ارض و سما قرار پائے ہیں اور ملکہ ٔعالمین صلوات اللہ علیھا کے وارث ہونے کی وجہ ہی سے یہ اللہ کے بھی وارث ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار