

Loading content...
دوستو حقیقت یہ ہے کہ اللہ کی جملہ ملکیت کا وارثِ حقیقی حجت دوراں کی ذات ہوتی ہے جیسا کہ یہ ساری زمین اللہ کی ملکیت ہے مگر اس پر وارث زمانے کے حجت اللہ علیہ السلام کو بنایاگیا جب بھی کسی قوم نے نافرمانی پر کمر کس لی تو انہیں اس طرح برباد کردیا گیا کہ ان کی وراثت ظاہری پانے والا بھی کوئی نہ چھوڑا گیا اور یہ جملہ حکومتوں کا قانون ہے کہ جب کوئی ایسا آدمی مرجائے کہ جس کا کوئی قانونی وارث موجود نہ ہو تو اس کی جملہ وراثت حکومت کی ملکیت قرار دے دی جاتی ہے اسی طرح جب ظالمین کی تباہی ہوئی تو ان کے جائداد و اموال سب بحق سرکار ضبط ہوجائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار