

Loading content...
اپنے غلاموں کنیزوں کو اسباب حیات مہیا کرنا مالک کی ڈیوٹی میں شامل ہوتا ہے اور اس کے سوا کسی کی یہ ڈیوٹی اور ذمہ داری ہوتی ہی نہیں ہے ہاں یہ تو ہو سکتا ہے کہ وہ اس ڈیوٹی کو کسی اور کے سپرد کر دے مگر یہ نیابت میں ہوگی نہ کہ حقیقی ہوگی اب اگر عزرائیل مارتا ہے یا میقائیل رزق دیتا ہے تو یہ سب خود غلاموں میں شامل ہیں اور سارے کام اپنے مالک کی نیابت میں کرتے ہیں نہ کہ وہ ذاتی طور پر اس مقام پر فائز ہیں ان کی ڈیوٹی ایسی ہے جیسے کوئی اپنے غلام سے کہہ دے کہ تم میرے دوسرے غلاموں میں کھانا تقسیم کردو یا میرے جانوروں کو پانی پلادو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار