

Loading content...
یہاں ایک بات عرض کرنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ حق مہر ہمیشہ اپنے ذاتی مال میں سے ادا کیا جاتا ہے یعنی اس مال سے ادا کیا جاتا ہے کہ جس کا وہ مالک ہو اور یہ بھی ہے کہ حق مہر ہمیشہ شوہر پر واجب ہوتا ہے اور فرمایا یہ گیا ہے کہ یہ دنیا ، عقبیٰ ، ساتوں بہشت ، ساری دنیا کے دریا ، یہ سب کچھ ملکہ ٔ عالمین صلوات اللہ علیھا کا حق مہر ہے تو ثابت ہوا یہ ملکیت تو امیرالمومنین علیہ الصلوات و السلام کے تھے مگر انہوں نے حق مہر میں یہ سب کچھ دے دیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار