

Loading content...
انسانی جینز کے مسلسل مطالعہ کے بعد پتہ چلا ہے کہ انسان شکل و صورت ، رنگ و روپ ، خد و خال اور پورا Body Structure بھی وراثت میں پاتا ہے یعنی کسی آدمی کے ماں باپ کی آنکھوں کا رنگ سیاہ تھا مگر اس کی آنکھوں کا رنگ نیلا ہے تو یہ لازماً اس کے والدین کے آباو اجداد میں سے کسی نہ کسی سے وراثت میں آیا ہے جیسا کہ امام صادق علیہ الصلوات و السلام کا جب ظہور ِ اجلال ہوا تھا تو انہیں جب امام زین العابدین علیہ الصلوات و السلام کی خدمت میں پیش گیا تو انہوں نے لخت جگر کو پیار کیا اور ان کی پاک آنکھوں کی طرف نگاہ فرمائی تو ان کا رنگ نیلگوں پایا تو فرمایا یہ رنگ انہوں نے اپنی جدہ طاہرہ صلوات اللہ علیھا کے خاندان سے پایا ہے کیونکہ شہنشاہانِ ایران کے پورے خاندان کی آنکھوں کا رنگ نیلگوں تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار