

Loading content...
یہ نہیں ہے کہ انسان کو وراثت میں صرف مال و دولت ہی ملتے ہیں بلکہ کئی اور چیزیں بھی ملتی ہیں مثلاً دوستیاں ، دشمنیاں ، قرضے ، ادائیگیاں ، نفرتیں ، ذلتیں یعنی کسی نے اپنے اعمال سے کسی سے بلا وجہ دشمنی خرید لی تو یہ اولاد کو بلاوجہ وراثت میں مل جاتی ہے انسان نے کوئی ایسا کام کیا کہ جو بدنام کرنے والا تھا تو اس سے اس کی اولاد کو نفرتیں اور ذلتیں بن مانگے مل جاتی ہیں کچھ لوگوں نے اچھے کام کئے ہوتے ہیں تو معاشرے میں انہیں والدین سے وراثت میں نیک نامیاں بھی ملتی ہیں جس طرح وراثت میں بادشاہوں کو تاج ملتا رہا ہے اسی طرح سے بعض لوگوں کو غلامی بھی وراثت میں ملتی رہی ہے میرے عرض کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وراثت میں جہاں عزتیں اور عظمتیں ملتی ہیں اسی طرح ذلتیں اور بدنامیاں بھی ملتی رہتی ہیں اور یہ بھی وراثت کی ایک قسم ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار