

Loading content...
یعنی اپنے لئے ترکِ دعا کرنا اور اپنی دعا ؤں کو پاک گھر کیلئے وقف کردینا بھی خلوص کا ایک حصہ ہے کیونکہ جس طرح دوسری چیزوں میں ایثار کیا جاسکتا ہے اسی طرح دعا میں ایثار کیا جاسکتا ہے اور ایثار یہ ہوتا ہے کہ خود محتاج ہوتے ہوئے دوسرے کیلئے سوچنا ، یعنی انسان خود بھوکا ہے اور اسی وقت کوئی مومن بھائی بھی بھوکا ہے تو خود بھوکا رہ کر اسے کھانا کھلا دینا ایثار ہے اسی طرح اپنے ہزاروں حاجات کی موجودگی میں بھی اپنے لئے کچھ طلب نہ کرنا اور اپنے مالک کے گھر کیلئے خوشیوں کو طلب کرنا یہ بھی ایثار ہے اور سب سے افضل ایثار ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار