

Loading content...
اس کا مختصر اور جامع جواب یہ ہے کہ جملہ اعمال و عبادات میں اپنے لئے کچھ بھی نہ چاہنا کیونکہ دنیا وعقبیٰ دونوں میں سے جس کیلئے بھی عبادت کی جائے وہ خلوص کے منافی ہے یہ حقیقت ہے کہ لالچ لالچ ہے چاہے جنت ہی کا کیوں نہ ہو اور ہمارے زمانے میں تو خلوصِ نیت کی آسان ترین تشریح یہ ہے کہ اپنے جملہ اعمال کی نیت یہ ہو کہ اگر خالق اس کی کوئی جزا ہے تو اس کے بدلے میں ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی مسرتوں کا زمانہ جلدی لا ، اس کے بدلے میں اگر ہمیں برباد بھی ہونا پڑے تو ہوجائیں مگر ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے اجداد طاہرین علیھم الصلوات و السلام کا گھر اطہر دوبارہ اس دنیا میں آباد و شاد ہوجائے ان کے اجداد طاہرین علیھم الصلوات و السلام کا انتقام ہو ان کے دکھوں کا ازالہ ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار