

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ چور کبھی محتسب کے سامنے شجاعت کا مظاہرہ نہیں کر سکتا اس لئے محتسب کے سامنے مظاہرہ کرنے کیلئے دامن کا صاف ہونا لازم ہوتا ہے اور دامن صاف نہیں ہوتا جب تک انسان شیطان کی عملداری سے نہ نکل جائے اس لئے عرفا کا فرمان ہے کہ تو وہ عمل کر جسے نہ ابلیس دیکھ سکے اور نہ کراماً کاتبین لکھ سکیں اور نہ نکیرین پوچھ سکیں اور وہ عمل ہمیشہ خلوص سے کیا ہوا ہوگا کیونکہ خلوص کو نہ شیطان چھیڑ سکتا ہے اور نہ کراماً کاتبین لکھ سکتے ہیں اور نہ نکیرین پوچھ سکتے ہیں یعنی یہ وہ عمل ہوتا ہے جو بلدالامین شہر امن کے داخلے کے بعد کیا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار