

Loading content...
ایک دن ہم ملتان کی سیر پہ گئے اور میرے ساتھ میرا چھوٹا بھائی حسنؐ رضا بھی تھا اور وہ اس وقت بہت چھوٹا تھا اور پہلی بار گھر سے باہر نکل رہا تھا اس نے راستے میں ہر چیز کے بارے میں بہت دلچسپ سوالات کا سلسلہ جاری رکھا جب ہم ملتان کینٹ میں پہنچ گئے تو اس نے پوچھا کہ یہ کون سی جگہ ہے ؟ میں نے بتایا کہ یہ کینٹ کا علاقہ ہے یہاں ایک فوجی چھاونی ہے اس کے بعد ہم ایک جگہ پر گئے وہاں ملتان کا قلعہ دیکھا تو اس نے پوچھا کہ یہ کون سی چیز ہے ؟میں نے کہا کہ یہ شاہی قلعہ ہے جب ہم واپس اپنی رہائش گاہ کی طرف آ رہے تھے تو اس نے ایک عجیب سوال کردیا اور کہا بھائی جان آپ نے ساری جگہیں تو دکھائی ہیں مگر ہم نے ملتان تو نہیں دیکھا وہ ہم کب دیکھیں گے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار