

Loading content...
دوستو میں عرض کر رہا تھا کہ جب انسان روحانیت کے راستے پر گامزن ہوتا ہے تو اسے جس چیز کا سب سے پہلے فیض پہنچتا ہے وہ یہ ہے کہ انسان کو بلد الامین ذات عجل اللہ فرجہ الشریف کی زیارت ہوتی ہے اس میں وہ ان کے خدو خال کا ادراک نہیں کر سکتا جیسا کہ انسان بہت دور سے کسی شہر کی روشنیوں کو دیکھتا ہے مگر اس کی عمارتوں کے خد وخال کا ادراک نہیں کر سکتا اور اس مشاہدے میں اگر کرم شامل حال ہوتو انسان کو مرشد کامل عطا کیا جاتا ہے اور اس کی ایک جھلک انسان کو دکھائی جاتی ہے اور وہی مرشد ِکامل ہی بلد الامین عجل اللہ فرجہ الشریف کا نائب حقیقی و مخفی ہوتا ہے کیونکہ نیابت ِعامہ کو ختم کردیا گیا ہے یعنی نیابت عامہ کا دروازہ بند ہے اس لئے اب کوئی فرد نیابت کا دعویٰ نہیں کر سکتا بلکہ جس کے بارے میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف خود فرما دیں وہی انسان کیلئے ان کا نائب ِحقیقی ہوتا ہے کیونکہ نیابت خاصہ و مخفیہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار