

Loading content...
مجھے قسم ہے اس شہر مقدس کی کہ جس شہر مقدس کے اندر آپ کا قیام ہے ا سی طرح ایک اور مقام پر فرمایا وھذالبلد الامین یعنی مجھے قسم ہے اس امن و سلامتی والے شہر کی کہ جو امین ہے یعنی جس میں جب بھی کوئی امان لے لیتا ہے تو پھر اس کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا وہ شہر مکہ نہیں ہے کیونکہ یہاں تو لاکھوں مرتبہ اہل ِ حق کا خونِ ناحق بہایا گیا ہے ، اس شہر کے قافلے لٹتے رہے ہیں ، اس شہر کو کئی مرتبہ آگ نے جلایا ہے ، خود کعبہ ٔ محترم کو یزیدملعون کے دور میں ٹھنڈا کیا گیا تھا تو اس کے باوجود اسے سلامتی اور امن کا شہر کہنا خلاف واقعہ ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے جس شہر امن کی قسمیں کھائی ہیں وہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں کیونکہ وہی ہر چیز سے انسان کو محفوظ رکھ سکتے ہیں وہی امین ہیں یعنی امانتوں کی شکل میں آنے والی انسانیت کیلئے محافظ ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار